ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام نسل نو عالمی مشاعرہ کا انعقاد

ہفتہ 12 اگست 2017 18:17

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء) پاکستان کی 70سالہ آزادی تقریبات کے سلسلے میں ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام نسل نو عالمی مشاعرہ منعقد ہوا جس میں بیرون ملک مقیم نوجوان شاعرو ں سمیت مقامی شاعروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،مشاعرے کی صدارت قطر سے آئے ہوئے مہمان شاعر پر تاش سید نے کی جبکہ ایزد عزیز ،اکرم ناصر ،فرہاد جبرائیل (ابو ظہبی ) جواد شیخ (ناروی)مہمان اعزاز تھے ،مشاعرے میں ملک بھر سے آئے ہوئے شاعرو ںمیں ندیم ساجد،شہزاد بیگ،وقاص عزیز ،زعیم رشید ،عمیر نجمی ،رائو شہزاد،ارشد عباس ذکی ،نعیم رضا بھٹی ،ڈاکٹر وقار خان ،ندیم قیس اورحارث جاوید نے اپنا کلام سنایا جبکہ اسٹیج سکر یٹری کے فرا ئض پروفیسر افتخار شفیع نے دیے -مشاعرے میں ایڈیشنل کمشنر کو آرڈینیشن میاں جمیل احمد ،سیکرٹری ساہیوال بورڈ ڈاکٹر ذوالفقار علی ،ایم ڈی کیٹل مارکیٹ احمد علی اور ریذیڈنٹ ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ریاض حسن ہمدانی نے خصوصی شرکت کی -

متعلقہ عنوان :