نوجوان نسل اپنی تمام تر توانائیاں علم کے حصول پر مرکوز رکھیں، کمشنر

ہفتہ 12 اگست 2017 18:17

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء)کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ نے نوجوان نسل پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں علم کے حصول پر مرکوز رکھیں تاکہ پاکستان کا مستقبل محفوظ بنایاجا سکے،پاکستان بے شمار قربانیوں اور مسلسل جدوجہد سے وجود میں آیا ہے جس کی حفاظت کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے،انہوں نے یہ بات پی ایف یو جے کے زیر اہتمام آزادی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،ریلی میں ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی ،جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار چوہدری عثمان علی ،ساہیوال چیمبر کے صدر عامر صدیق،پی ایف یو جے کے صدر جنوبی پنجاب نوید غنی چوہدری ،صدر ساہیوال ڈویژن چوہدر ی عمر منظور اور آواز سوسائٹی کے صدر چوہدری باسط حفیظ کے علاوہ مقامی کالجز کے طلبہ اور عمائدین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی-