بابائے اردو مولوی عبد الحق کی 56 ویں برسی 16 اگست کو منائی جائے گی

ہفتہ 12 اگست 2017 18:17

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء) بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 56 ویں برسی 16 اگست کو منائی جائے گی۔ انجمن ترقی ارود پاکستان کے زیر اہتمام مولوی عبد الحق کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب 16 اگست کو بابائے اردو کے مزار پر منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر اور میئر کراچی مزار پر گل پاشی کریں گے اور فاتحہ خوانی کرنی گے۔ تقریب میں وفاقی جامعہ اردو،جامعہ کراچی اور دیگر تعلیمی اداروں کے اساتذہ ، طالب علم،ادبی تنظیموں کے وفود اور عام شہری بھی شرکت کریں گے۔ تقریب ساڑھی10بجے شروع ہوگی۔