لوہر گلیات میں سوئی گیس کی فراہمی ایک عظیم منصوبہ ہے ، سردار شجاع

ہفتہ 12 اگست 2017 18:15

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء) مری سے جڑواں حلقہ این اے 18لوہر گلیات سوئی گیس فراہمی نواز شریف کا عظیم تحفہ ہے سردار شجاع اور دیگر نے کہا کہ ہرنو تکیہ درکھن کے مقام پر منصوبے کا افتتاح بروز اتوار کیا جائے گا منصوبہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے عوام کیلئے تحفہ ثابت ہو گا جس کا سہرا منتخب ایم این اے حلقہ این اے 18ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضٰی جاوید عباسی کے سر جائے گاجو ان کی کارکردگی کا ثبوت ہی.. انھوں نے کہا لوہر گلیات میں سوئی گیس کی فراہمی ایک عظیم منصوبہ ہے جس سے نہ صرف اہلیان علاقہ مستفید ہو نگے بلکہ علاقہ میں جنگلات کو بھی تحفظ ملے گا ،اپر گلیات کے سیاحتی مقامات ایوبیہ نتھیاگلی میں سوئی گیس کی فراہمی کی اشد ضرورت ہے ، سیاحت کے فروغ کے ساتھ زر مبادلہ بھی کمایا جا سکتا ہے اور گلیات کی خوبصورتی جنگلات بچانے میں بھی اہم پیش رفت ہوگی ۔

(جاری ہے)

گلیات نتھیاگلی کلب ،پلازہ پارک،چرچ پارک،اور ڈونگاگلی بازار میں وائی فائی آزمائشی سروس شروع کی جا رہی ہے جس سے یہاں آنے والے سیاحوںکو سہولت میسر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :