ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں میں مہلک بیماریوں کی روک تھام کے لیے میڈیکل سکریننگ کیمپ لگایا جائے گا

ہفتہ 12 اگست 2017 18:15

کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء) تفصیلات کے مطابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہمایوں انور میر نے اے پی پی کو بتایا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں میں میڈیکل سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں میڈیکل چیک اپ، تمام لیبارٹریز ٹیسٹ، ایکسریز، الٹرا ساؤنڈ، اور دیگر ٹیسٹ بالکل فری ہونگے۔

(جاری ہے)

حاملہ خواتین اور بچوں کو فری حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جائیں گے۔ نیز مستند ڈاکٹرز سے چیک اپ اور فری ادویات مہیا کی جائیں گی۔ ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں نے تمام انتظامات و انصرام کو حتمی شکل دے دی ہے اور الگ الگ اکاؤنٹرز بھی بنا دیے گئے ہیں۔ عوام الناس کو چاہیے کہ اس گورنمنٹ پنجاب کی فری سہولیات سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔