چین میں طوفان بادوباراں، سیکڑوں پروازیں منسوخ

ہفتہ 12 اگست 2017 18:15

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2017ء) چین کے دارالحکومت میں طوفان بادو باراں کی وجہ سے بیجنگ کے ہوائی اڈے پر سیکڑوں پروازوں کی آمد و رفت کا نظام معطل ہو کر رہ گیا۔ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیجنگ شہر کے حکام نے بتایا کہ طوفان بادو باراں کی وجہ سے بیجنگ کے ہوائی اڈے پر سیکڑوں پروازوں کی آمد و رفت کا نظام معطل ہو کر رہ گیا۔

(جاری ہے)

دارالحکومت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حکام نے ویب سائیٹ پر جاری ایک بیان میں مسافروں پر زور دیا ہے کہ وہ آنے جانے والی پروازوں کے بارے میں ویب سائیٹ سے معلومات حاصل کریں۔ویب سائیٹ کے مطابق چین کے مصروف ترین ہوائی اڈے پر مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے سے لے کر نصف شب تک پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 182 تاخیر کا شکار ہیں۔چین کے قومی موسمیاتی مرکز نے ایک بیان میں ملک کے جنوب مغربی صوبے کے علاقے جیوزاؤ گو کے علاقے میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف کارکنوں کو بارش کی وجہ سے مٹی کے تودے اور آسمانی بجلی گر نے کا انتباہ کرتے ہوئے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :