ریلوے راولپنڈی ڈویژن نے 10 ایکڑ اراضی نرسری اور کارپارکنگ کیلئے لیز پر دینے کی منظوری دیدی

ریلوے آمدنی بڑھانے کیلئے کار پارکنگ ایک سال اور نرسری کا ٹھیکہ 3 سال کی لیز پر دیا جائیگا،60 سی75 لاکھ ریونیو حاصل ہوگا

ہفتہ 12 اگست 2017 18:14

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2017ء) سہالہ ریلوے سٹیشن، جھنڈا چیچی، ترنول، گولڑہ، حویلیاں اور بسال میں 8مقامات پر نرسریوں کیلئے اراضی 3سال کی لیز پر دی جائے گی۔ریلوے راولپنڈی ڈویژن نے ریلوے کی آمدنی بڑھانے کیلئے کروڑوں روپے کی 10ایکڑ اراضی نرسری اور کارپارکنگ کیلئے لیز پر دینے کی منظوری دے دی ہے جس سے 60لاکھ 75ہزار روپے کا سالانہ ریونیو حاصل ہوگا، کا رپارکنگ ایک سال اور نرسری کا ٹھیکہ 3سال کی لیز پر دیا جائے گا، وزارت ریلوے کی باضابطہ منظوری کے بعد چار مقامات پر اراضی کارپارکنگ کیلئے دی جائے گی جس سے 12لاکھ 10ہزار 500روپے ملیں گے ، ریلوے ہسپتال کی 11کنال اراضی سے 6لاکھ 20ہزار500روپے ، پاسپورٹ آفس ڈھوک منگٹال کی 8کنال اراضی سے 4لاکھ 68ہزار روپے ،مریڑچوک میں 3695مربع فٹ اراضی سے 9لاکھ 15ہزارروپے ، چکلالہ میں 2304مربع فٹ اراضی سے 1لاکھ 25ہزار روپے ریونیو ملے گا۔

(جاری ہے)

8مقامات پر نرسریوں کیلئے تین سالہ لیز سے 47لاکھ 97ہزارروپے کا ریونیو ملے گا۔ حویلیاں میں 18800مربع فٹ اراضی سے 10لاکھ 80ہزارروپے ، سہالہ ریلوے سٹیشن کے قریب 3ایکڑ اراضی سے 4لاکھ 50ہزارروپے ، ایک کنال 15مرلہ اراضی سے 3لاکھ 10ہزارروپے اور 6600مربع فٹ اراضی سے 1لاکھ 50ہزارروپے ، جھنڈا چیچی میں 1.106ایکڑ اراضی سے 1لاکھ 83ہزارروپے ، ترنول ریلوے سٹیشن کے قریب مدنی الحجاج سے ملحقہ 4کنال اراضی سے 10لاکھ روپے ، گولڑہ سٹیشن کے قریب 3کنال اراضی سے 10لاکھ روپے اور بسال سٹیشن کے قریب 1.3کنال اراضی سے 6لاکھ 24ہزار روپے حاصل ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :