مریم نواز نے مرید کے اجتماع کو تاریخ کا منفرد سیاسی اجتماع قرار دے دیا

ہفتہ 12 اگست 2017 18:14

مریم نواز نے مرید کے اجتماع کو تاریخ کا منفرد سیاسی اجتماع قرار دے دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2017ء) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مرید کے میں ن لیگی اجتماع کو املک کی حالیہ تاریخ کا منفرد سیاسی اجتماع قرار دے دیا، انہوں نے اس رائئے کا اظہار ہفتے کو مرید کے میں جلسہ عام کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام مین کیا، مریم نواز نے کہا کہ مرید کے میں جی ٹی روڈ نواز شریف کے حوالوں سے بھر گیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ محمد نواز شریف عوام کے دلوں کے دھڑکن اور منفرد سیاسی قائد ہیں، انہوں نے کہا کہ مریدکے کا یہ سیاسی اجتماع جس میں عوام نے کثیر تعداد مین شرکت کی حالیہ ملکی تاریخ ایک منفرد اجتماع تھا۔۔

متعلقہ عنوان :