ملک میں انقلاب کی ضرورت ہے قوم ساتھ دے،نواز شریف

عدالتی فیصلے کو ملک اور بیرون ملک کسی نے تسلیم نہیں کیا ،20 کروڑ عوام کے منتخب وزیر اعظم کو چند لوگوں نے ہٹا دیا ،یہ مذاق 70 سال سے جاری ہے،سابق وزیر اعظم کرپشن کی ہوتی تو آج عوام کے سامنے کھڑا نہ ہوتا ، پوری قوم اداس اور فکر مند نہ ہو بہت جلد جیت ہمارا مقدر ہوگی ،پرچی کو چند لوگوں نے پھاڑ کر پھینک دیا ، عوامی جلسہ سے خطاب

ہفتہ 12 اگست 2017 18:14

ملک میں انقلاب کی ضرورت ہے قوم ساتھ دے،نواز شریف
مرید کے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2017ء) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی 20کروڑ عوام کے منتخب وزیراعظم کو چند لوگوں نے ہٹا دیا یہ مذاق 70سال سے جاری ہے لیکن اس فیصلے کو قوم اور دنیا بھر نے تسلیم نہیں کیا بلکہ دنیا بھر میں ہماری بے عزتی ہوئی اب اس ملک میں انقلاب کی ضرورت ہے اور پوری قوم انقلاب میں میرا ساتھ دے ۔

ان خیالات کا اظہار نواز شریف نے اپنی ریلی کے دوران مریدکے پہنچنے پر خطاب کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے کہا کہ پوری قوم اداس اور فکر مند نہ ہو بہت جلد جیت ہمارا مقدر ہوگی انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بیس کروڑ عوام ہی پاکستان کے اصل مالک ہیں چند لوگ ملک کے مالک نہیں ہوسکے عوام نے مجھے وزیراعظم منتخب کرکے بھیجا لیکن چند لوگوں نے نکال دیا حالانکہ نواز شریف نے ایک روپے کی کرپشن نہیں کی ہے،اگر کرپشن پر مجھے نکالا جاتا تو آج عوام کے سامنے کھڑا نہ ہوتا، کرپشن کی وجہ سے مجھے کان سے پکڑ کر نکالا جاتا تو پھر بھی تکلیف نہ ہوتی لیکن میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ مجھے وزارت عظمیٰ سے نکالا بھی گیا تو اس لئے کہ باپ نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی کیا کبھی باپ بیٹے سے تنخواہ لیتا ہے اور اگر لے بھی لی تو کیا ہوا نواز شریف نے کہا کہ آپ لوگوں کے ووٹ کی پرچی کی اہیمت کو چند لوگوں نے پھاڑ کر پھینک دیاحالانکہ میں قوم کی خدمت کررہا تھا 2013ء سے پہلے چولہے اور پنکھے نہیں چل رہے تھے ملک میں سڑکیں نہیں بن رہی تھیں لیکن ہماری حکومت آنے کے بعد ملک میں سڑکوں کا جال بھی بچھایا جارہا تھا اور بلوچستان بھی ترقی کررہا تھا سی پیک بھی آگیا تھا اور اب نوجوانوں کو روزگار مل رہا تھا اور اگر اسی ترقی سے ملک آگے بڑھتا جاتا تو ہم کہاں سے کہاں پہنچ جاتے لیکن ستر سال سے پاکستان میں یہ مذاق ہورہا ہے کہ بیس کروڑ عوام کے منتخب وزیراعظم کو چند مخصوص لوگ ہٹا دیتے ہیں کیا اس خطے میں کسی بھی ملک میں ایسا مذاق ہورہا ہے لیکن اب اس مذاق کو ختم کرنا ہوگا اب لوگوں کے ووٹ کا احترام کرنا ہوگا تاکہ عوام کے منتخب کئے گئے وزیراعظم کو رسوا کرکے نکالا نہ جاسکے نواز شریف نے کہا کہ اب اس ملک میں انقلاب کی ضرورت ہے کیونکہ اس فیصلے نے دنیا بھر میں پاکستان کو رسوا کیا اور پوری دنیا اس فیصلے کو مسترد کیاہے اب ہم نے اس ملک میں انقلاب لے کر آنا ہے اور پوری قوم اس انقلاب میں نواز شریف کا ساتھ دے انہوں نے کہا کہ نواز شریف بھی قوم کے ساتھ قدم سے قدم اور ہاتھ ملا کر چلے گا اور کبھی بھی اپنی قوم کو دھوکہ نہیں دے گا کیونکہ اب یہ معاملہ ہمارے ملک کی عزت کا ہے اور اگر یہ معاملہ حل نہ ہوا تو پھر دنیا میں ہمارا کوئی بھی احترام نہیں کرے گا انہوں نے کہا کہ اب قوم حق اور سچ کا ساتھ دے تاکہ بیس کروڑ عوام ان کے حق سے محروم نہ کیاجاسکے

متعلقہ عنوان :