سینیٹر چودھری اعتزاز احسن کے نام سے جعلی اکائونٹ کا انکشاف

فالوورز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ کے قریب ، اعتزاز احسن ٹوئیٹر اکانٹ سے لاعلم

ہفتہ 12 اگست 2017 18:08

سینیٹر چودھری اعتزاز احسن کے نام سے جعلی اکائونٹ کا انکشاف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) پیپلز پارٹی کے سینیٹر چودھری اعتزاز احسن کے نام سے جعلی اکائونٹ کا انکشاف‘فالوورز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ کے قریب ہے جبکہ اعتزاز احسن ٹوئیٹر اکانٹ سے لاعلم ہیں۔تفصیلات کے مطابق آج کل سیاسی شخصیات کی جانب سے ہر اہم ایشو پر ٹویٹ کرنا معمول بنتا جا رہا ہے۔ ایسے میں سیاستدانوں کے جعلی اکانٹس کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

معروف قانون دان اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن کا بھی ٹوئیٹر پر جعلی اکانٹ سامنے آگیا ۔ جعلی اکانٹ پر فالورز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس اکانٹ سے مسلم لیگ نون کی قیادت کے خلاف مہم جاری ہے جس کو ٹوئیٹر صارفین حقیقت سمجھ کر سراہ رہے ہیںدوسری جانب اعتزاز احسن نے تصدیق کی کہ ٹوئیٹرسمیت کسی سوشل ویب سائٹ پر ان کا اکانٹ موجود نہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ جو کوئی بھی جعلی اکانٹ ٹوئیٹر پر بنا کر استعمال کر رہا ہے ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :