Live Updates

پندرہ بیس ہزار لوگ اکٹھے کرنے سے نوازشر یف خود کوسچے ثابت نہیںکر سکتے‘فواد چوہدری

نوازشریف کی ریلی میں صرف باجا پارٹی شامل ہے پارٹی کی قیادت شامل نہیں ہے، شریف فیملی آنے والے دنوں میں ضمانتیں کروا رہے ہوں گے یا اڈیالہ جیل جائیں گے‘تین دن سے یہ سن سن کر کان پک گئے ہیں کہ ہمارے خلاف سازش ہوئی ہے‘ تحریک انصاف کے ترجمان کا پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 12 اگست 2017 18:08

پندرہ بیس ہزار لوگ اکٹھے کرنے سے نوازشر یف خود کوسچے ثابت نہیںکر سکتے‘فواد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہاہے کہ پندرہ بیس ہزار لوگ اکٹھے کرنے سے نوازشر یف خود کوسچے ثابت نہیںکر سکتے‘ نوازشریف کی ریلی میں صرف باجا پارٹی شامل ہے پارٹی کی قیادت شامل نہیں ہے، شریف فیملی آنے والے دنوں میں ضمانتیں کروا رہے ہوں گے یا اڈیالہ جیل جائیں گے‘تین دن سے یہ سن سن کر کان پک گئے ہیں کہ ہمارے خلاف سازش ہوئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار فواد چوہدری نے میاں اسلم اقبال، عمر سرفرازچیمہ اور ڈاکٹر شاہد صدیق خان کے ہمراہ چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹان میں پریس کانفرنس کے موقع پر کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک کو اندھیروں میں دھکیلا جارہا ہے، نوازشریف یہ کہہ رہے ہیں کہ سازش ہو رہی ہے لیکن یہ نہیں بتا رہے کہ سازش کون کررہا ہے ، انہوں نے کہاکہ ملک کی سب سے بڑی عدالت نے نوازشریف کو نااہل قرار دیا ہے اور اب آپ سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف زہر اگل رہے ہیں اور ان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں، پانامہ لیکس کسی پاکستانی یاسیاستدان نے نہیں بنایا بلکہ انٹرنیشنل ایشو ہے جس میں نوازشریف سمیت کئی ممالک کے لوگوں کے نام آئیں ہیں ، پاکستان کی کسی ایجنسی نے آپ کی پراپرٹی کے متعلق نہیں بتایابلکہ انٹرنیشنل ایجنسی نے بتایا، آ پ نے خود سپریم کورٹ سے تحقیقات کا مطالبہ کیا، سپریم کورٹ کی تحقیقات کے بعد دوججز نے نوازشریف کو نااہل قرار دیا اورتین ججز نے مزید تحقیقات کا حکم دیا اوراعلی عدلیہ نے جے آئی ٹی بنانے حکم دیا، جے آئی ٹی بننے پر آپ نے اعتراض نہیں کیا بلکے مٹھائیاں بانٹیں اور چیخ چیخ کر عوام کوبتاتے رہے کہ نوازشریف کے خلاف تحقیقات میں کچھ ثابت نہیں ہوا، جے آئی ٹی نے شریف فیملی سی13 سوالوں کے جواب پوچھے جس پرشریف فیملی جواب دینے میں ناکام رہی ، جے آئی ٹی نے سوال پوچھا کے کہ گلف سٹیل کیسے لگائی، حسن اور حسین اتنے امیر تھے کہ وہ فلیٹ خرید لیتے، 2013 تک انھوں نے تیرہ کمپنیاں بنائی، فوادچوہدری نے کہاکہ آج میاں صاحب کہتے ہیں مجھے دس ہزار درہم پر نااہل کیا گیا تو یہ کمپنیاں کہاں سے آئیں تھیں، 88 کروڑ مریم نواز کے اکاونٹ میں رات و رات کیسے منتقل ہوئے ،انہوں نے کہا کہ جہلم ، لالہ موسی گجرات، گوجرانوالہ اور لاہور کے لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی ہے کہ ہوا کیا ہے اور شریف فیملی نے کیسے کرپشن کی تھی ،فواد چوہدری نے مطالبہ کیاکہ نوازشریف کھل کر بتائیں کیا پاکستان کے ادراے، یو اے ای کی حکومت اور بیرون ملک کا میڈیا آپ کے خلاف سازش کر رہے ہیں کیا،نواز شریف کے خلاف سازش ان کے بچوں نے کی ہے جنہوں نے جھوٹے ڈاکومنٹس بنائے ، فواد چوہدری نے کہاکہ پندرہ بیس ہزار لوگ اکٹھے کرنے سے آپ سچے ثابت نہیں ہوں گے، نوازشریف کی ریلی میں صرف باجا پارٹی شامل ہے پارٹی کی قیادت شامل نہیں ہے، شریف فیملی آنے والے دنوں میں ضمانتیں کروا رہے ہوں گے یا اڈیالہ جیل جائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :