ڈیرہ اسماعیل خان،مرد وخواتین کو واپڈا کیخلاف احتجاج مہنگا پڑگیا ، 120زائد مردوخواتین مظاہرین کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیاگیا

ہفتہ 12 اگست 2017 18:01

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) مرد وخواتین کو واپڈا کے خلاف احتجاج مہنگا پڑگیا ،ایک سو بیس سے زائد مردوخواتین مظاہرین کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیاگیا، ڈیرہ سٹی یونین کونسل نمبر 1 کے علاقہ علمدار چوک محلہ ڈاکٹر جلا ل شاہ اور تھلہ یلہ شاہ کا ٹرانسفارمر طویل عرصہ سے خراب ہونے کے باعث علاقہ کے مرد وخواتین اور بچے سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے گومل میڈیکل کالج سرکلر روڈ پر واپڈا کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر دھرنا دیا اور سرکلر روڈ کی تمام ٹریفک کو آمدورفت کے لئے بند کردیاجس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی اور لوگوں کومتبادل راستہ استعمال کرنے پر انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے علاقہ میں نصب ٹرانسفارمر طویل عرصہ سے خراب ہے جس کی وجہ سے لوگ گرمی اور حبس کے باعث بدحال ہوچکے ہیں ۔گھروں میں پانی ناپید اور معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں لہذا انہیں نیا ٹرانسفارمر مہیا کیا جائے ۔دوسری جانب سٹی پولیس نے ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد سلیم کی مدعیت میں واپڈا کے خلاف احتجاج کرنے کے دوران سرکلر روڈ کو بلاک کرنے کے الزام میں ایک سو بیس سے زائد مردوخواتین کے خلاف مقدمہ جر م زیر دفعات 341.147.149 ت پ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :