ڈیرہ اسماعیل خان، خواتین تناز عہ پر ملزمان نے کلہاڑیوں کے وار سے ایک شخص کو زخمی کردیا

ہفتہ 12 اگست 2017 18:01

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) خواتین کے تناز ع پر ملزمان نے کلہاڑیوں کے وار سے ایک شخص کو زخمی کردیا ،دو بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ کلاچی کی حدود علاقہ جہانگیر آبادی روڑی میں ملزمان نے خواتین کے تنازعہ پر کلہاڑیوں کے وار سے محمد رمضان ولد ساون قوم اعوان سکنہ جہانگیر آبادی روڑی کو شدید زخمی کردیا اور فرارہوگئے ۔زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر دوبھائیوں مہربان ،رمضان پسران اللہ داد اقوام اناڑا ساکنان گرہ نواب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :