غریب رکشتہ ڈرائیوروں نے پولیس رویہ کیخلاف آئی جی دفتر کے سامنے چنگ چی گاڑیاں جلانے کا اعلان کردیا

ہفتہ 12 اگست 2017 18:01

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) غریب رکشتہ ڈرائیوروں کا پولیس رویہ کے خلاف آئی جی دفتر کے سامنے چنگ چی گاڑیاں جلانے کا اعلان، پولیس ہمیں جرائم کی دنیا میں دھکیل رہی ہے،رکشتہ ڈرائیوروں کی پریس کانفرنس ۔ تفصیلات کے مطابق رکشہ ڈرائیور یوسف خان ، منصف اور عرفان اللہ نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ چارسدہ ٹریفک پولیس چنگ چی ڈرائیوروں کو آئے روز بغیر کسی جرم کے چالان دیتے ہیں، ٹریفک اہلکاروں کی اپنی چنگ چی اور سوزوکی گاڑیاں فاروق اعظم چوک سے غیر قانونی طور پر سواریاں اٹھاتے ہیں ان کیلئے کوئی چالان نہیں جبکہ ان کو اڈے سے نکلنے کے بعد کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر چالان کے ساتھ گالی گلوچ اور ٹریفک چوک میں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا جبکہ چنگ چی گاڑیاں بھی کئی روز تک ٹریفک چوکی میں بند کر تے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کی اپنے چنگ چی گاڑیوں کی وجہ سے چوک میں رش ہو تا ہے جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک اہلکار غریب رکشتہ ڈرائیوروں کو ایک چالان صبح جبکہ ایک دوپہر کو دیکر پراگرس پورا کر تے ہیں۔ انہوں نے ڈی پی او ، آئی جی اور دیگر ذمہ دار حکام سے مطالبہ کیا کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کی چنگ چی گاڑیاں بھی قانون کے مطابق سٹینڈ تک محدود کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ محنت مزدوری کر کے بہن بھائیوں اور غریب والدین کی کفالت کر تے ہیں مگر ٹریفک پولیس ہمیں رزق حلال کمانے سے روک کر جرائم کی دنیا میں دھکیل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹریفک پولیس کا قبلہ درست نہ کیا گیا تو آئی جی دفتر کے سامنے اپنے چنگ چی گاڑیاں جلا کر جرائم کی دنیا میں جائینگے جس کی ذمہ داری چارسدہ ٹریفک پولیس پر ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :