چارسدہ،سینکڑوں کسانوں کا خویشگی لفٹ ایری گیشن سکیم کی غیر قانونی بند ش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 12 اگست 2017 18:01

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) چارسدہ کے سینکڑوں کسانوں کا خویشگی لفٹ ایری گیشن سکیم کی غیر قانونی بند ش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ، ایری گیشن سکیم کے بند ش کے باعث 52 ہزار ایکڑ زرعی زمینیں بنجر ہو نے کا خدشہ ، تیار فصلیں سکٹر گئی ، حکومت فوری طور پر ایکشن لے بصورت دیگر ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کرینگے ۔

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل ڈھیری زرداد میں واقع خویشگی لفٹ ایری گیشن سکیم کی غیر قانونی بندش کے خلاف سینکڑوں کسانوں نے لفٹ ایر ی گیشن سکیم کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کسان رہنمائوں قیصر خان،لعل محمد ،محمد آیاز اور دیگر نے کہا کہ خویشگی لفٹ ایری گیشن سکیم سے دو نہروں کے ذریعے 52ہزا رایکڑ زرعی اراضی سیراب ہوتی ہے مگر گزشتہ ایک ماہ سے لفٹ ایری گیشن سکیم کی ایک نہر معمولی نقص کی وجہ سے بند کی گئی ہے جس وجہ سے تیار فصلیں سکڑ گئی اور یہ سلسلہ جاری رہا تو ہزاروں ایکٹر اراضی بنجر ہونے کا خدشہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ نہر کی بند ش کی وجہ سے تیار فصلیں سکڑ گئی جس کی وجہ سے کسانوں کا نقصان ہوا۔ انہوں نے دھمکی دی کہ جلد ازجلد سکیم نہر سے آبپاشی کا نظام ٹھیک نہ کیا گیا تو ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے احتجاج کرینگے ۔