شورکوٹ ،کنٹونمنٹ بورڈ کے عملہ نے شکایت ملنے پر سموسہ شاپ سیل کر دی

ہفتہ 12 اگست 2017 17:51

شورکوٹ چھاؤنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) کنٹونمنٹ بورڈ کے عملہ نے شکایت ملنے پر سموسہ شاپ سیل کر دی ۔تفصیلات کے مطابق رفیقی چوک میں مشہور سموسہ شاپ کی دوکان پر شوربے والے چنے کے سالن میں چھپکلی پکا ڈالی ۔

(جاری ہے)

محمد شہزاد اقبال ولد محمد اقبال سموسے اور چنے کا سالن لیکر گھر پہنچا اورسموسے پلیٹ میں ڈالے تو ان کی نظر چھپکلی پر پڑی جسکی شکایت کنٹونمنٹ بورڈ کو دی جس پر کنٹونمنٹ بورڈ کے عملہ نے فوری سامان قبضہ میں لیکر دوکان کو سیل کر دیا گیا۔