ْخطے کی زمین کو اللہ نے بہت سے معدنی وسا ئل سے مالا ما ل کیا ہے ،پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور

وسا ئل کا مثبت استعمال ہما ری ذمہ داری بنتی ہے ،گومل یو نیو رسٹی کو درپیش مسا ئل کے حل کیلئے کوشش کر رہے ہیں ،ٹیم ورک کے ذریعے مسا ئل پر جلد قا بو پا لیا جا ئیگا،وائس چا نسلر

ہفتہ 12 اگست 2017 17:51

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) گو مل یو نیو رسٹی کے وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور نے کہا ہے کہ اس خطے کی زمین کو خدا نے بہت سے معدنی وسا ئل سے مالا ما ل کیا ہے اور اب ان وسا ئل کا مثبت استعمال ہما ری ذمہ داری بنتی ہے گومل یو نیو رسٹی کو درپیش مسا ئل کے حل کے لئے کوشش کر رہے ہیں اور ٹیم ورک کے ذریعے ان مسا ئل پر جلد قا بو پا لیا جا ئے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے گو مل یو نیو رسٹی میں سیکرٹری وائلڈ لائف ،ماحولیات اور جنگلات خیبر پختونخواہ سید نذر حسین شاہ سے ملا قا ت کے دوران کیا ،اس موقع پر ڈائر یکٹر ایڈمن دلنواز خا ن ،کواڈینیٹر یو نیو رسٹی ٹا نک کیمپس اقبا ل زیب خٹک ودیگر مو جو د تھے اس موقع پر وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور نے کہا کہ محکمہ جنگلا ت کے تعا ون سے گو مل یو نیو رسٹی میں ما حو لیا ت کی بہتری کیلئے مزید نا یا ب درختو ں کے پلا نٹس لگا ئے جا ئے گے جس سے نہ صر ف ما حو ل پر مثبت اثرات مر تب ہو نگے بلکہ اس سے یو نیو رسٹی کی بیو ٹیفیکیشن میں بھی اضا فہ ہو گا انہو ں نے کہا کہ یو نیو رسٹی انتظا میہ کی کو شش ہے کہ ہما رے طلبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلو ں میں بھی دلچسپی لیں کیو نکہ کھیلو ں کے فروغ سے ہی ایک باصلا حیت معا شرہ وجو د میں آتا ہے اس موقع پر وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور نے سیکرٹری وائلڈ لائف ،ماحولیات اور جنگلات خیبر پختونخواہ سید نذر حسین شاہ کو یو نیو رسٹی سے متعلق مکمل بر یفنگ دی اور یو نیورسٹی مسا ئل سے آگا ہ کیا اس موقع پر سیکرٹری وائلڈ لائف ،ماحولیات اور جنگلات خیبر پختونخواہ سید نذر حسین شاہ نے وائس چا نسلر کی طر ف سے یو نیو رسٹی کی بہتری کیلئے کیئے جا نے والے اقداما ت کو سراہا اور وائس چا نسلر محمد سرور کو اپنے مکمل تعا ون کی یقین دہا نی کراتے ہو ئے کہا کہ گو مل یو نیو رسٹی فیکلٹی آف فا رمیسی کے میڈیسن پلا نٹ کیلئے طلبہ کی ضرورت کے مطا بق ادویا ت میں استعما ل ہو نے والے پلا نٹس لگا ئے جا ئے گے سید نذر حسین شاہ نے کہا کہ محکمہ وائلڈ لا ئف کی طر ف سے گو مل یو نیو رسٹی میں نا یا ب جا نو ر اور پر ندوں کی افزائش نسل کیلئے جا نو ر دیئے جا ئے گے جس یقینن یو نیو رسٹی کے ما حو ل میں بہتری آئے گی اور اس کے ساتھ ساتھ ان جا نوروں کی فروخت سے یو نیو رسٹی انکم میں خا طر خواہ اضا فہ ہو گا انہوں نے کہا کہ شہد بنانے کیلئے شہد کی مکھیوں کا پلانٹ بھی فراہم کریںگے انہو ں نے کہا کہ کوہ شیخ بدین پر واقع گو مل یو نیو رسٹی کی اراضی کیلئے بھی مفت پو دے فراہم کئے جا ئے گے اور اس تما م کا م میں محکمہ وائلڈ لائف وماحولیات اور جنگلا ت اپنے تجر بہ کا ر اہلکا روں کی خد ما ت گو مل یو نیو رسٹی کو دے گا اور اس کے سا تھ یو نیو رسٹی سٹا ف کو تربیت بھی فراہم کی جا ئے گی تا کہ ہم اس کے بہتر نتا ئج حا صل کر سکے اس موقع پر وائس چا نسلر پروفیسرڈاکٹر محمد سرور نے سیکرٹری وائلڈ لائف ،ماحولیات اور جنگلات خیبر پختونخواہ سید نذر حسین شاہ کو یادگا ری شیلڈ پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :