واں یوم آزادی، پاکستان ٹیلی ویژن خصوصی نشریات پیش کرے گا

ہفتہ 12 اگست 2017 17:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) پاکستان ٹیلی وژن 70ویں یوم آزادی کے موقع پر خصوصی نشریات پیش کرے گا ۔یوم آزادی کی نشریات ’میں ہوں پاکستان‘کے عنوان سے پیش کی جائے گی۔پاکستان پرسوال و جواب کا خصوصی پروگرام’’خواب سے تعبیر تک‘‘13لاہورسینٹر سے پروڈیوسر صفدر سحر پیش کر رہے ہیں جواگست بروز اتوار دن دو بجے آن آئیر ہو گا ۔

اسی روز رات 7.45 پرلاہور سنٹر کے پروڈیوسر اسد جمیل کاپیش کردہ آزادی کا خصوصی کھیل’’ پیوستہ رہ شجر سے ‘‘ جسے معروف ڈرامہ نگار اقبال حسن نے تحریرکیا پیش کیا جائے گا۔رات 9.10پر پی ٹی وی کے ناظرین خصوصی مشاعرہ’’نذر وطن‘‘دیکھ سکیں گے جس میں شاعر روہی کنجاہی،ڈاکٹر ریاض مجید،نجیب احمد ،جان کشمیری،سعود عثمانی اور ڈاکٹر صغری صدف سمیت ملک کے دیگر نامور شعراء اپنا کلام پیش کریں گے، جسے لاہور سنٹر سے پروڈیوسر اظہر فرید پیش کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

لاہور سنٹر سے کرنٹ آفیئر کے پروڈیوسر آفتاب احمد خان 13اور 14اگست کی درمیانی شب واہگہ بارڈر سے ISPR کے زیر اہتمام سب سے بڑا جھنڈا لہرانے کی خصوصی تقریب براہ راست دکھائیں گے ۔تقریب میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آمد بھی متوقع ہے۔ پروگرام پروڈیو سر ’’پاکستان سپیک‘‘ میںارض پاک کے بہترین نوجوان مقرر ین اپنے فن خطابت کے جوہر دکھائیں گے۔

14اگست کے روز خصوصی نشریات کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا جائے گا۔7.30 پر ’’یادوں کے رنگ گیتوں کے سنگ‘‘ پیش کیا جائے گا۔قومی پرچم کشائی کی تقریب8.50 پر کنونشن سینٹر سے براہ رست نشر ہو گی۔14اگست کو پی ٹی وی لاہور سینٹر میں چیئرمین عطاالحق قاسمی آزادی کی ایک تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے اور آزادی کا کیک کاٹیں گے ۔ یوم آزادی کے موقع پر دیگر پروگراموں میں خصوصی بچوں کا پروگرام’’میرے وطن‘‘پروڈیوسر نعیم خان کی پیش کش مولانا طارق جمیل کے بیان پر مشتمل ’’روشنی کا سفر‘‘ ٹریول لاگ آف پاکستان’’ہر دل بولے پاکستان‘‘ سوال و جواب پر مبنی خصوصی پروگرام ’’تعبیر سے خواب تک ‘‘کا فائنل رائونڈ ، آزادی کے حوالے سے منظر امام کا تحریر کردہ کھیل’’سویرا‘‘خصوصی شو’’پاکستان زندہ باد‘‘ اور سیلی برٹی لائونج شامل ہیں۔

لاہور سنٹر سے سیّدہ شاہدہ جبیں اور فرحان مشتاق ملی نغمے بھی پیش کر رہے ہیں ۔ پی ٹی وی کی نشریات پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں بھی دیکھی جا سکے گی۔پی ٹی وی کے مختلف سینٹرز پر علاقائی زبانوں میں بھی 14اگست کے حوالے سے مختلف پروگرام پیش ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :