سندھ کی حکمران جماعت پانامہ ڈرامے کی آڑ میں سندھ حکومت کو بادشاہت میں تبدیل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے،علی اکبر گجر

سندھ پولیس کے جانثار اہلکاروں نے فوج اور رینجرز کے شانہ بشانہ صوبے کے امن کیلئے مثالی خدمات انجام دی ہیں، رہنماء مسلم لیگ (ن) سندھ

ہفتہ 12 اگست 2017 17:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر ، ضلع جنوبی کے صدر سلطان بہادر خان، ضلع کورنگی کے صدر علی عاشق گجر اور ضلع وسطی کے جنرل سیکریٹری اسلم خٹک نے کراچی میں پولیس پر مسلسل دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سندھ حکومت کی نا اہلی اور اقربا پروری کی سیاست کو اس کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی حکمران جماعت پانامہ ڈرامے کی آڑ میں سندھ کی حکومت کو بادشاہت میں تبدیل کرنے کی کوششیں کر رہی ہی․ سندھ پولیس کے جانثار اہلکاروں نے فوج اور رینجرز کے شانہ بشانہ صوبے کے امن کے لئے مثالی خدمات انجام دی ہیں۔

سندھ کے امن کے لئے فوج ، رینجرز کے ساتھ پولیس نے بھی قربانیوں کی نئی تاریخ رقم کی ہی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت سندھ پولیس کو صوبے کی حکمران جماعت کے رحم و کرم پر نہیں چھورے گی، پولیس کے شہیدوں کے لواحقین اور ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گی․ کراچی میں امن و امان کی صورتحال بدستور خرابی کی طرف جا رہی ہی․ پاکستان کے معاشی انجن کو امن و امان کے حوالے سے مفلوج کرنے کی سازشیں عروج پر ہیں․ بینک ڈکیتیوں اور رہزنی کی وارداتوں نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کے عوام کو ایک مرتبہ پھر خوف میں مبتلا کردیا ہے جس کی تمام تر ذمہ دار سندھ کی حکومت ہے۔

(جاری ہے)

․پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کی قیادت اور کارکنان پولیس کے شہدا کے لواحقی کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ہم اپنے محافظوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے کراچی سمیت سندھ کا امن ہر قیمت پر قائم رکھا جائے گا اور صوبے کو لاقانونیت سے پاک کرنے کے لئے وفاق میں موجود پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے گی․ علی اکبر گجر نے کہا کہ سندھ میں حکومت نام کی کوئی قوت نظر نہیں آتی گلی محلوں میں ڈکیٹ اور رہزن دندناتے پھر رہے ہیں شہر مے مصروف علاقوں میں بینک لوٹے جا رہے ہیں جبک دوسری طرف عوام کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار دہشت گردوں کا نشانہ بن رہے ہیں لیکن سندھ کی حکومت وفاق کے ساتھ اپنے سیا سی مقاصد کی جنگ لڑنے میں مصروف ہے اور سندھ کے عوام غیر محفوظ ہو گئے ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کی موجودہ صورتحال سے لاتعلق نہیں رہ سکتی ہم اپنے عوام کے تحفظ کے لئے اپنی ضروری آئینی ذمہ داریاں پوری کریں گے اور سندھ کے عوام کو محفوظ بنائیں گی․