وزیر قانون رانا ثنا اللہ پولیس افسران کے ہمراہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے

ہفتہ 12 اگست 2017 17:51

وزیر قانون رانا ثنا اللہ پولیس افسران کے ہمراہ سکیورٹی انتظامات کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان پولیس افسران کے ہمراہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے شاہدرہ پہنچنے سے قبل راناثنا اللہ خان نے سی سی پی او کیپٹن (ر) امین وینس اور دیگر افسران کے ہمراہ دورہ کیا اور اسٹیج پر جا کر ہر طرف سے سکیورٹی کا بغور جائزہ لیا ۔ وزیر قانون اور پولیس افسران نے داتا دربار کے باہر بھی سکیورٹی انتظامات کا تفصیل سے جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر تعینات متعلقہ افسران کو سکیورٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔علاوہ ازیں آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے بھی داتا دربار سمیت مختلف مقامات کا دورہ کر کے افسران سے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے آگاہی حاصل کی ۔