بیر سٹر سلطان محمود چوہدری نے چوہدری امجد کریم صارم کو کشمیر پی ٹی آئی مسقط عمان کا صدر نامزد کردیا

اُمید ہے چودھری امجد صدر بننے کے بعد مسقط عمان میں کشمیر پی ٹی آئی کو مزید فعال ،مضبوط بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے کشمیر پی ٹی آئی دُنیا میں بسنے والے اوورسیز کشمیریوں کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے،پوری دُنیا میں تنظیم سازی کا کام تیزی سے جار ی ہے،برطانیہ کے حالیہ دورے کے دوران برطانیہ کے 35شہروں میں کشمیر پی ٹی آئی کی تنظیم سازی مکمل کی ہے،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر

ہفتہ 12 اگست 2017 17:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم بیر سٹر سلطان محمود چوہدری نے کشمیر پی ٹی آئی مسقط عمان کے صدر کا اعلان کر دیا۔چوہدری امجد کریم صارم کشمیر پی ٹی آئی مسقط عمان کے صدر مقرر مرکز سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔کشمیر پی ٹی آئی مسقط عمان کے صدر چوہدری امجد کریم صارم اِن دنوں مسقط عمان سے کشمیر آئے ہوئے ہیں۔

ان کی تقرری کا اعلان اِن کی سابق وزیر اعظم بیر سٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات کے خصوصی موقع پر کیا گیا۔اس موقع پر بیر سٹر سلطان محمود چوہدری نے نو منتخب صدر چوہدری امجد کریم صارم کو مسقط عمان میں کشمیر پی ٹی آئی کے دیگر عہدیداران کی تنظیم سازی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جا ری کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پی ٹی آئی پوری دُنیا میں بسنے والے اووریسز کشمیریوں کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔

(جاری ہے)

یورپ امریکہ مشرق وسطیٰ سمیت پوری دُنیا میں کشمیر پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کا کام تیزی سے جار ی ہے۔میں نے برطانیہ کے حالیہ دورے کے دوران برطانیہ کے 35شہروں میں کشمیر پی ٹی آئی کی تنظیم سازی مکمل کی ہے۔ستمبر میں مزید برطانیہ کے 35شہروں میں تنظیم سازی مکمل کر لی جائے گی۔ستمبر میں امریکہ کے دورے کے دوران امریکہ کے اندر بھی کشمیر پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔

اوورسیز کشمیری پوری دُنیا میں کشمیر کاز کے حوالے سے میری جدوجہد میں بھرپور اور تاریخی کردار ادا کررہے ہیں۔آج اگر کشمیر کاز کے حوالے سے میری خدمات کا اچھے لفظو ں میں ذکر کیا جاتا ہے تو اس میں اوورسیز کشمیریوں کا بہت بڑا کردار ہے۔چوہدری امجد کریم صارم کی کشمیر پی ٹی آئی کے لیے مسقط امان میں بڑی خدمات ہیں۔اُمید ہے کہ وہ صدر بننے کے بعد مسقط عمان میں کشمیر پی ٹی آئی کو مزید فعال اور مضبوط بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے،مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر ظلم اور جبر کے پہاڑ توڑ رہی ہیں۔

لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں آئے روز کا معمول بن چکی ہیں۔اس ساری صورتحال پر عالمی برادری نے چک کا طویل روزہ رکھا ہوا ہے ۔وفاق میں مسلم لیگ نون کی حکومت کا کردار بھی اس حوالے سے افسوس ناک ہے۔ضرورت اس امر کی ہے ہم بین الاقوامی سطح پر مظلوم کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کو بے نقاب کر کے بھارت کا اصلی مکروہ اور گھناونا چہرہ دُنیا کو دیکھائیں۔

اسی مقصد کے لیے میں ہر سال کشمیر میلینز مارچ کرتا ہوں۔ہمبرگ جرمنی میں ہونے والا احتجاجی مظاہرہ بھی اسی سلسلے کی کڑی تھا۔ آزادی کے بیس کیمپ میںرہنے والوں کا اولین مقصد اورمدعا کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنا ہونا چاہیے۔کشمیر کی آزادی اب دور کی بات نہیں ۔بہت جلد پورے کشمیر کی فضاوں میں آزادی کا سورج طلوع پذیر ہونے والا ہے۔

متعلقہ عنوان :