چینی نائب وزیراعظم وانگ یانگ دو روزہ سرکاری دورے پر (کل) اسلام آباد پہنچیں گے

دورے کے دور ان چینی نائب وزیراعظم اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے

ہفتہ 12 اگست 2017 17:46

چینی نائب وزیراعظم وانگ یانگ دو روزہ سرکاری دورے پر (کل) اسلام آباد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگ دو روزہ سرکاری دورے پر (کل) اتوار کو اسلام آباد پہنچیں گے ،ْاپنے دورے کے دور ان چینی نائب وزیراعظم اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ ترجما ن دفتر خارجہ کے مطابق چین کے نائب وزیراعظم چینی صدر ڑی جنگ پنگ کی ہدایت پر جذبہ خیرسگالی کے طور پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں ۔

ترجمان کے مطابق چینی وفد 14اگست کو 70ویں یوم آزادی کی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ترجمان نے بتایا کہ چینی نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کا عکاس ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مارچ میں پیپلز لبریشن آرمی کے چاک و چوبند دستے نے یوم پاکستان کی پریڈ کی تقریب میں شرکت کی تھی ،ْمارچ میں پیپلز لبریشن آرمی کے چاک و چوبند دستے نے یوم پاکستان کی پریڈ کی تقریب میں شرکت کی تھی ترجمان نے کہاکہ 14اگست کو چینی وفد پرچم کشائی کی تقریب مین شرکت کریں گے ،ْچینی نائب وزیراعظم صدر ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کریں گے ترجمان کے مطابق دورے کے موقع پر سی پیک کے حوالے سے اہم منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوں گے ،ْدورے کے موقع پر سی پیک کے حوالے سے اہم منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوں گے ،ْدورے کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :