مانیں یا نہ مانیں نوازشریف ہمارے تاحیات وزیراعظم ہیں ،ْ ماروی میمن

ہفتہ 12 اگست 2017 17:43

مانیں یا نہ مانیں نوازشریف ہمارے تاحیات وزیراعظم ہیں ،ْ ماروی میمن
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رہنما ماروی میمن نے کہاہے کہ مانیں یا نہ مانیں نوازشریف ہمارے تاحیات وزیراعظم ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماء اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے بچے کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ لیگی قیادت بچے کے لواحقین کے پاس گئی ہے ،عوام کا جوش و خروش بڑھ رہاہے ،ْ ریلی کچھ دیر میں روانگی کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مانیں یا نہ مانیں، نوازشریف ہمارے تاحیات وزیراعظم ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ عابد شیرعلی نے سکھایا کہ گوجرانوالہ کا ناشتہ کیسے کرتے ہیں نوازشریف کو کبھی سری پائے کھاتے نہیں دیکھا۔