Live Updates

عمران خان کا جلسہ روایتی ریلی ،ْ نواز شریف کی ریلی جمہور کا اجتماع ،ْوہاں بچہ جمورا اور یہاں عوام نظر آتے ہیں ،ْمشاہد اللہ خان

پاکستان کے عوام نے پہلے دن ہی اپنا فیصلہ دے دیا تھا ،ْگوجرانوالہ کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،ْمیڈیا سے گفتگو

ہفتہ 12 اگست 2017 17:43

عمران خان کا جلسہ روایتی ریلی ،ْ نواز شریف کی ریلی جمہور کا اجتماع ،ْوہاں ..
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) وفاقی وزیر ماحولیات مشاہد اللہ خان نے کہاہے کہ عمران خان کا جلسہ روایتی ریلی اور نواز شریف کی ریلی جمہور کا اجتماع ہے ،ْوہاں بچہ جمورا نظر آتا ہے اور بچے جمورے کو جب ہدایت ملتی ہے تو کوئی کینیڈا سے نکلتا ہے ،ْ کوئی بنی گالہ سے اور کوئی لال حویلی سے نکلتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون بعد میں آتے ہیں اور عوام پہلے آتے ہیں ،ْپاکستان کے عوام نے پہلے دن ہی اپنا فیصلہ دے دیا تھا ،ْگوجرانوالہ کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے اس کو نواز شریف نہیں بھولیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا جلسہ روایتی ریلی اور نواز شریف کی ریلی جمہور کا اجتماع ہے ،ْ وہاں بچہ جمورا نظر آتا ہے اور بچے جمورے کو جب ہدایت ملتی ہے تو کوئی کینیڈا سے نکلتا ہے ، کوئی بنی گالہ سے اور کوئی لال حویلی سے نکلتا ہے ،ْمیاں نواز شریف جب نکلتا ہے تو عوام اس کے ساتھ ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ کنٹینر 126 دن کیلئے تھا جس کا مقصد چینی صدر کو پاکستان آنے سے روکنا تھا ،ْاس کنٹینر سے جو برآمد ہوا تھا وہ اس کنٹینر سے برآمد نہیں ہوگا بلکہ اس سے عوام کی امنگیں اور آرزوئیں پوری ہوں گی۔

مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ملک کے جو حالات چل رہے ہیں ایسے مواقع پر قومی اتحاد کی ضرورت ہوتی ہے اور عوام کے اتحاد نے جمہوریت کو مضبوط کیا ہے ،ْ عوام نے قسم کھائی ہے کہ ان کا مرنا جینا نواز شریف کے ساتھ ہے ،ْ اس سے پہلے بھی لوگوں کو نکالا گیا لیکن انہیں سی آف کرنے والا ایک بندہ بھی نہیں ہوتا تھا لیکن جب نواز شریف کو نکالا گیا تو چشم فلک نے وہ نظارہ دیکھا جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات