نواز شریف کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی‘ منتخب سویلین حکومتوں کے خلاف 10 بار سازشیںہوئیں ‘اعتزاز احسن

ہفتہ 12 اگست 2017 17:07

نواز شریف کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی‘ منتخب سویلین حکومتوں کے خلاف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی بلکہ انہوں نے منتخب سویلین حکومتوں کے خلاف 10 بار سازشیں کیں اور اب مکافاتِ عمل کا سامنا کر رہے ہیںیہ سڑکوں پر اپنی ہی حکومت کے خلاف احتجاج نہیں کر رہے بلکہ احتساب عدالت سے بچنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ نواز شریف کی ریلی ناکام مگر جلسے کامیاب ہیں ، وہ قانون کی دیوار توڑ کر اس سے باہر آنا چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے ، وہ بند گلی میں داخل ہو چکے ہیں۔انہوں نے دس بار سازشیں کیں اور اب یہ مکافاتِ عمل کا سامنا کر رہے ہیں، انہوں نے محمد خان جونیجو ، بینظیر بھٹو، یوسف رضا گیلانی سمیت مختلف لوگوں کے خلاف سازشیں کیں۔ یہ اپنی پارٹی کے سربراہ کے خلاف سازش کرکے وزیر اعظم بنے اور جب عہدے سے ہٹے تو فاروق لغاری اور سجاد علی شاہ کے ساتھ مل کر سازشیں کیں اور جب دوبارہ وزیر اعظم بن گئے تب بھی سازش سے باز نہیں آئے اور بی بی کو پانچ سال کی سزا کرادی۔