سانگلہ ہل سے محمد نواز شریف کے استقبال کیلئے چوہدری محمد برجیس طاہر اور ایم پی اے طارق محمود باجوہ کی قیادت میں علیحدہ علیحدہ قافلوں کی روانگی زبردست آتش بازی کا مظاھرہ

ہفتہ 12 اگست 2017 17:07

سانگلہ ہل سے محمد نواز شریف کے استقبال کیلئے چوہدری محمد برجیس طاہر ..
سانگلہ ہل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) سانگلہ ہل سے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے استقبال کے لئے وفاقی وزیر اعظم امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر اور طارق محمود باجوہ ایم پی اے کی قیادت میں علیحدہ علیحدہ قافلوں کی روانگی زبردست آتشبازی کا مظاھرہ، وفاقی وزیر چوھدری برجیس طاہر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین دیکھ لیںکہ آج بھی میاں محمد نواز شریف کی سیاست کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے اور ملک بھر کی عوام اپنے قائد کی محبت میں موسم کی گرم صور ت حا ل کے باوجود اسلام آباد سے لاہور تک کے سفر انہوں کوبڑی خوشی کے ساتھ تہہ کیا جو کہ ایک ریکارڈ بن چکا ہے اس میں کچھ شک نہیں کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور میاں محمد نواز شریف ملکی بقا کے لئے نا گزیرہیں اور پاکستان کی تاریخ میں میاں نواز شریف کے ملکی مفادات کے سلسلہ میں میں اٹھائے گئے اقدامات تاریخ کا ایک روشن باب بن چکے ہیں انہوں نے کہا کہ وطن دشمنی کی سوچ رکھنے والوں نے میاں نواز شریف کی حکومت کے سامنے بڑے روڑے اٹھائے ہیں اور وہ میاں نواز شریف کو وزارت عظمی سے ہٹا کر کوئی بڑا معرکہ مارنے کی بڑکیں مار رہے ہیں لیکن بہت جلد عوام وقت کہ اس پہیہ کو موڑ دیں گے اور بہت جلد میاں نواز شریف دوبارہ اقتدار کی مسند پر بیٹھیں گے اور طارق محمود باجوہ ایم پی اے نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے پہلے بھی اپنے قائدین میاں نوازشریف اور میاں شہباز کا ساتھ دیا تھا اور آج بھی انکے ساتھ وفا داری نبھا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :