ضمنی انتخاب این اے 120،سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے کاغذات نامزدگی جمع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 12 اگست 2017 16:41

ضمنی انتخاب این اے 120،سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے کاغذات نامزدگی ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اگست 2017ء ) : مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے ضمنی انتخاب این اے 120کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں،ن لیگ نے کلثوم نوازکے کاغذات نامزدگی بھی جمع کروائے ہوئے ہیں۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ضمنی انتخاب این اے 120کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آج آخری تاریخ ہے۔تاہم ریٹرننگ آفیسرکے پاس آج آخری کاغذات نامزدگی سابق وزیراعظم نوازشریف کے جمع کروائے گئے ہیں۔

کاغذات نامزدگی ن لیگی رہنماء ڈاکٹرآصف کرمانی کی جانب سے جمع کروائے گئے ہیں۔نوازشریف نے قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعدپارٹی رہنماؤں کوان کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی ہدایت کی۔تاہم کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دورا ن یہ سوال سامنے آئے گا کہ آئین کے تحت نوازشریف الیکشن لڑسکتے ہیں یانہیں لڑسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کوسپریم کورٹ نے پاناما کیس کے دوران آئین کے آرٹیکل 62ون (ایف)کے تحت نااہل قراردیاتھا۔

جس کے بعد انہوں نے عہدہ چھوڑدیااور اپنی قومی اسمبلی نشست این اے 120سے بھی نااہل ہوگئے۔قانونی ماہرین کاکہناہے کہ سپریم کورٹ کانااہلی کافیصلہ موجودہ نشست کیلئے بھی ہوسکتاہے۔کیونکہ آئین میں مدت کاتعین نہیں کیاگیا۔جس پرنوازشریف نے قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعدپارٹی رہنماؤں کوان کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی ہدایت کی۔
دوسری جانب بعض اطلاعات کے مطابق ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ این اے 120کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے یہ سابق وزیراعظم نوازشریف نہیں بلکہ اتفاق کے ساتھ اس شخص کانام اور ولدیت دونوں میاں نوازشریف سے ملتے جلتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :