شاہدرہ میں سائونڈ سسٹم نصب کرتے ہوئے الیکٹریشن کو کرنٹ لگ گیا، ہسپتال منتقل

ہفتہ 12 اگست 2017 16:52

شاہدرہ میں سائونڈ سسٹم نصب کرتے ہوئے الیکٹریشن کو کرنٹ لگ گیا، ہسپتال ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے استقبا ل کیلئے سائونڈ سسٹم نصب کرتے ہوئے الیکٹریشن کو شدید کرنٹ لگنے کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ شہزاد نامی الیکٹریشن شاہدرہ موڑ پر سائونڈ سسٹم نصب کر رہا تھاکہ اس دوران اسے شدید کرنٹ لگ گیا جسے فوری طور پر شاہدرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد الیکٹریشن کو گنگا رام ہسپتال ریفر کر دیا ۔