نواز شریف کی لاہور آمد پر سکیورٹی کیلئے موبائل کمانڈ سنٹر وین استعمال کی گئی
تازہ ترین : 1
نواز شریف کی لاہور آمد پر سکیورٹی کیلئے موبائل کمانڈ سنٹر وین استعمال ..

نواز شریف کی لاہور آمد پر سکیورٹی کیلئے موبائل کمانڈ سنٹر وین استعمال کی گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2017ء) پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے موبائل کمانڈ سنٹر وین متعارف کرادی، موبائل کمانڈ سنٹر وین سے ریلی ، اجتماعات، جلسے اور جلوسوں کی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی طرف سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لاہور آمد پر سکیورٹی کیلئے موبائل کمانڈ سنٹر وین استعمال کی گئی ۔موبائل وین دو ڈوم، چار بولٹ کیمروں کے ساتھ انٹر کام، وائرلیس سیٹ، آئی پی فون اورایل ٹی ای ہینڈ سیٹ سے لیس ہے جس سے ریلی کی مانیٹرنگ کی گئی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/08/2017 - 16:52:47

اپنی رائے کا اظہار کریں