یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منایا جائیگا پارٹی کے صوبائی ،

ڈویژنل اور ضلعی دفاتر پر قومی پرچم لہرایا جائیگا ،سردار رحیم

ہفتہ 12 اگست 2017 16:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار رحیم نے کہا ہے کہ یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منایا جائیگا پارٹی کے صوبائی ، ڈویژنل اور ضلعی دفاتر پر قومی پرچم لہرایا جائیگا سردار رحیم نے پارٹی کے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، رہنماوں اور کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر چودہ اگست کی صبح گیارہ بجے مزار قائد کے قریب اسلامیہ کالج جمع ہوجائیں جہاں سے بڑے قافلے کی صورت میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی جائیگی۔

(جاری ہے)

بانی پاکستان کے مزار پر ملکی سلامتی کی دعا اور قائد اعظم محمد علی جناح کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وطن عزیز کی آزادی کے روز اس عزم کا اظہار کرنا چاہئے کہ ملک کی سلامتی اور حرمت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ خدا تعالی ہمارے ملک کو ہمیشہ سلامت رکھے۔

متعلقہ عنوان :