ژوب ،لیویز کی کارروائی ،مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

ہفتہ 12 اگست 2017 16:43

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء)ژوب لیویز کی کاروائی مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد عظیم کاکڑ کی ہدایت پر تحصیلدا ر محمد حنیف کی سربراہی میں لیویز پارٹی نے تنگ سر زکوزئی میں کاروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم سفیر خان ولد یعقوب گرفتار کرلیا ہے ۔