این اے 120 ضمنی انتخاب ، کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں چیلنج

ہفتہ 12 اگست 2017 16:40

این اے 120 ضمنی انتخاب ، کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

ایڈ ووکیٹ سرفراز شاہ نے الیکشن کمیشن میں کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرتے ہوئے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ میں نواز شریف کو نا اہل قرار دیا گیا ہے جس کے بعد اب مسلم لیگ (ن) کا نام الیکشن کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ لفظ (ن) کا مطلب نواز ہے اور نواز شریف کے حوالے سے سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ وہ صادق اور امین نہیں ہیں لہٰذا نواز شریف کا نام الیکشن سمبل کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا ۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز این اے 120میں مسلم لیگ (ن) کے نام پر الیکشن لڑرہی ہیں اور انتخابی مہم میں بھی یہ ہی نام استعمال کیا جا رہا ہے لہٰذا الیکشن کمیشن کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کرے ۔