سازش آپ کے بچوں نے کی ،
تازہ ترین : 1
سازش آپ کے بچوں نے کی ،

سازش آپ کے بچوں نے کی ،

20ہزار لوگ اکٹھے کرنے سے آپ سچے ثابت نہیں ہونگے ‘ فواد چوہدری ریلی میں صرف باجا پارٹی شامل ،شریف فیملی آنے والے دنوں میں ضمانتیں کروا رہے ہوں گے یا اڈیالہ جیل جائیں گے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2017ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ سن سن سن کر کان پک گئے ہیں کہ ہمارے خلاف سازش ہوئی ہے لیکن کوئی یہ نہیں بتا رہا کہ سازش ہوئی کہاں ہے ،ریلی میں پارٹی کی قیادت شامل نہیں ہے،ملک کو اندھیروں میں دھکیلا جا رہا ہے ۔ گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں لالہ موسیٰ کے قریب حادثے میں بچے کے جاں بحق ہونے کا بہت افسوس ہے ، حادثات ہو جاتے ہیں لیکن اس کے بعد کیپٹن صفدر اور خواجہ سعد رفیق کا بیان زخموں پر نمک چھڑکنے کے برابر ہے،آج اس کے جنازے پر کسی کو جانے کی توفیق نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ تین دن سے یہ سن سن کر کان پک گئے ہیں کے ہمارے خلاف سازش ہوئی ہے لیکن کوئی یہ نہیں بتا رہا کہ سازش ہوئی کہاں ہے ، ملک کی سب سے بڑی عدالت نے کو نااہل قرار دیا،پاکستان کی ایجنسی نے آپ کی پراپرٹی کے متعلق نہیں بتایا بلکہ انٹرنیشنل ایجنسی نے بتایا ہے اور آپ نے خود سپریم کورٹ سے تحقیقات کا مطالبہ کیا،جے آئی ٹی بننے پر آپ نے اعتراض نہیں کیا بلکہ مٹھائیاں بانٹیں۔

انہوں نے کہا کہ حسن ، حسین اتنے امیر تھے کہ وہ فلیٹ خرید لیتے،2013ء تک انہوں نے تیرہ کمپنیاں بنائیں۔ آج میاں صاحب کہتے ہیں مجھے دس ہزار درھم پر نااہل کیا گیا تو یہ کمپنیاں کہاں سے آئیں،88 کروڑ مریم نواز کے اکائونٹ میں راتوں رات کیسے آئے ۔ کیا پاکستان کے تمام ادارے ، یو اے ای کی حکومت اور بیرون ملک کا میڈیا آپ کے خلاف سازش کر رہے ہیں ،نواز شریف کے خلاف سازش آپ کے بچوں نے کی ہے اور بیس ہزار لوگ اکٹھے کرنے سے آپ سچے ثابت نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی کہ جہلم ،لالہ موسی ،گجرات اور لاہور کے لوگوں کو ہوا کیا ہے،اس ریلی میں صرف باجا پارٹی شامل ہے پارٹی کی قیادت شامل نہیں ہے اور شریف فیملی آنے والے دنوں میں ضمانتیں کروا رہے ہوں گے یا اڈیالہ جیل جائیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

اس خبر نوں پنجابی وچ پڑھو
وقت اشاعت : 12/08/2017 - 16:40:49

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں