بحریہ ٹاون اوورسیزبلاک میں مسجد عاشق کا افتتاح،2500 افراد نمازادا کرسکتے ہیں

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 12 اگست 2017 16:26

بحریہ ٹاون اوورسیزبلاک میں مسجد عاشق کا افتتاح،2500 افراد نمازادا کرسکتے ..
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اگست 2017ء ) : بحریہ ٹاون اوورسیز بلاک میں رہائشیوں کیلئے پہلی مسجد کا افتتاح کر دیا گیا ہے،مسجد عاشق کا کل رقبہ 2.5 ایکڑ جبکہ 2500 افراد کےنمازپڑھنے کی گنجائش ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجد کی افتتاحی تقریب میں چیرمین بحریہ ٹاون ملک ریاض حسین نے بھی شرکت کی۔ مسجد عاشق میں خواتین نمازیوں کےلیے بھی جگہ مختص کی گئی ہے۔ مسجد میں ایک ٹائم میں 250 خواتین نماز ادا کر سکتی ہیں۔ اسی طرح مسجد عاشق میں معذورافراد کےنماز پڑھنے کیلئے بھی جگہ مختص ہے۔ مسجد میں اسٹیٹ آف آرٹ کے تمام تقاضے پورے کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :