چین میں زلزلے سے تباہی پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا چینی ہم منصب سے اظہار تعزیت

ہفتہ 12 اگست 2017 16:01

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کے عوام دکھ کی گھڑی میں چینی عوام کے ساتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے چین میں 8اور 9اگست کو آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہی ہے ۔ چینی کے وزیر اعظم لی کی چیانگ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام اور حکومت معیشت کی اس گھڑی میں اپنے چینی بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ چین کے عوام صبروبرداشت کے روایتی مادے کے تحت اس سانحہ کے اثرات پر قابو پالیں گے ۔