حکومت سابق وزیراعظم نوازشریف کی سوچ پر عمل درآمد جاری رکھے گی‘ چوہدری جعفراقبال

ریلی نے ثابت کر دیا ازشریف کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہورہاہے، حکومت دہشتگردی ،لوڈشیڈنگ اور بیروزگاری پرقابو پالے گی،وزیرمملکت برائے بندرگاہ وجہازرانی چودھری جعفراقبال کا بیان

ہفتہ 12 اگست 2017 16:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) وزیرمملکت برائے بندرگاہ وجہازرانی چودھری جعفراقبال نے کہاہے کہ حکومت ملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے سابق وزیراعظم نوازشریف کی سوچ پر عمل درآمد جاری رکھے گی، ریلی نے ثابت کر دیا ازشریف کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہورہاہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم کی فقیدالمثال ریلی نے ثابت کر دیا ہے کہ نوازشریف کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہورہاہے۔چودھری جعفراقبال نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت دہشتگردی ،لوڈشیڈنگ اور بیروزگاری پرقابو پالے گی۔