کامرس نیوز*

انسانی خوراک میں سبزیوں کا استعمال 300 سے 350 گرام فی کس روزانہ ہونا چاہیے ،ماہرین

ہفتہ 12 اگست 2017 16:01

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2017ء)ماہرین کے مطابق انسانی خوراک میں سبزیوں کا استعمال 300 سے 350 گرام فی کس روزانہ ہونا چاہیے سبزیاں انسانی خوراک کا اہم جزو ہیںاور ماہرین غذائیت انہیں حفاظتی خوراک کا نام دیتے ہیں۔ کیونکہ ان میں حیاتین ، معدنیات اور ریشے کی وافر مقدار مو جود ہوتی ہے ۔ جدید تحقیق کے مطابق خوراک میں سبزیوں کا استعما ل اشد ضروری ہے ۔

ایک اندازے کے مطابق سبزیوں کا روزانہ استعمال انسانی جسم کی نشوونماکے لیے بہت ضروری ہے۔ ان میں نشاستہ لحمیات، حیاتین، سی۔ای۔بی۔

(جاری ہے)

ڈی اور معدنی نمکیات کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ معدے کو قوت بخشتے ہیں نظام ہاضمہ کو درست کرتے ہیں اور انتڑیوں کے امراض میں بے حد مفید ثابت ہوتے ہیں۔ سبزیاں نہ صر ف بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتی ہیں بلکہ جسم کے زہریلے اور فاسد مادوں کے اخراج کا سبب بھی بنتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق انسانی خوراک میں سبزیوں کا استعمال 300 سے 350 گرام فی کس روزانہ ہونا چاہیے جبکہ ہمارے ملک میں یہ مقدار 100 سی150گرام فی کس روزانہ ہے جو سفارش کردہ مقدار سے آدھی سے بھی کم ہے جس کی وجہ سے انسانی بیماریوں اور صحت عامہ کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔