امریکہ میں قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافہ ہو گیا

ہفتہ 12 اگست 2017 16:01

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2017ء) امریکہ میں قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کے باعث گیس کی طلب میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نیویارک میں ستمبر کیلئے قدرتی گیس کے سودے 6.1 سینٹ (2.2 فیصد) بڑھ کر 2.883 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ پر بند ہوئے۔ماہرین کے مطابق رواں ہفتے کے دوران قدرتی گیس کی کھپت 74.3 ارب مکعب فٹ یومیہ ہے جو آئندہ ہفتے بڑھ کر 75.9 ارب مکعب فٹ یومیہ رہنے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :