فرانس کے نجی شعبے میں روزگار کے مواقع میں تیزی سے اضافہ

ہفتہ 12 اگست 2017 16:01

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2017ء) ماہرین نے کہا ہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران فرانس کے نجی شعبے میں روزگار کے مواقع میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا نے آئی این ایس ای ای شماریاتی ایجنسی کی رپورٹ کے حوالہ سے بتایا کہ اپریل سے جون کے دوران نجی شعبے میں روزگار کے 91700 نئے مواقع پیدا ہوئے جو پہلی سہ ماہی کی نسبت 0.5 فیصد زیادہ ہیں۔سہ ماہی کے دوران خدمات کے شعبے میں روزگار کے مواقع میں 0.7 فیصد، تعمیرات کے شعبے میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا۔ باقی ماندہ روزگار کے مواقع کا تعلق پیداواری شعبے سے ہے۔

متعلقہ عنوان :