جاپانی کمپنیوں کے کنسورشیم نے برطانوی ریلوے فرنچائز کا ٹھیکہ حاصل کر لیا

ہفتہ 12 اگست 2017 16:01

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2017ء) جاپان کی دو کمپنیوں نے اپنے کنسورشیم کو برطانوی ریلوے فرنچائز کا ٹھیکہ ملنے کا اعلان کیاہے، جس میں لندن اور برمنگھم کے درمیان سفری سہولت کی فراہمی شامل ہے۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایسٹ جاپان ریلوے اور تجارتی کمپنی متسوئی اینڈ کمپنی نے بتایا کہ ٹھیکے کے لیے منتخب ہونے کی حال ہی میں اطلاع ملی ہے۔

(جاری ہے)

اس کنسورشیم میں ہالینڈ کی ریلوے کمپنی بھی شامل ہے۔برطانوی حکومت ریلوے لائنوں کو چلانے کے لیے ہر سال پیشکشیں وصول کرتی ہے۔ اس ٹھیکے سے پتہ چلتا ہے کہ برطانوی حکومت نے جاپان کے ریلوے نظام کو مدنظر رکھا ہو گا، جو سلامتی اور پابندی وقت کے لیے مشہور ہے۔یہ فرنچائز مجموعی طور پر 900 کلومیٹر کے قریب طویل ریلوے نیٹ ورک کا احاطہ کرتی ہے ،جس سے ہر سال 7 کروڑ 30 لاکھ سے زائد مسافر استفادہ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :