ملائیشین مارکیٹ میںپام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہو گیا

ہفتہ 12 اگست 2017 16:01

کوالالم پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2017ء)ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکا میں اس کی طلب میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں اکتوبر کیلئے پام آئل کے سودے 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 2682 رنگٹ ( 624.67 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 71006 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔