چین ، پنگ این بینک لمٹیڈ کی شرح منافع میں کمی

ہفتہ 12 اگست 2017 16:01

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2017ء) چین کے پنگ این بینک کمپنی لمٹیڈ کے منافع کی شرح سال کی پہلی ششماہی کے دوران کم رہی تا ہم رسک کے خلاف اس کی صورتحال بہتر رہی جس کی بڑی وجہ مالیاتی قواعد و ضوابط کا سختی سے نفاذ ہے، ایک سال قبل بینک کا نقد منافع 2.13فیصد کے اضافے کے ساتھ 12.

(جاری ہے)

55ارب یوآن (2ارب ڈالر ) سے کچھ کم رہا ،بینک کے بارے میں ششماہی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بینک کی شرح منافع میں کمی کی بڑی وجہ موجودہ اقتصادی سست روی ہے ، بینک کا ریونیو گذشتہ سال 1.27فیصد کی شرح سے کم ہو کر 54.07ارب یوآن ہو گیا تھا تا ہم بینک نے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے کئی اقدامات کئے ، توقع ہے کہ سال کے آخر تک بینک کی شرح منافع میں اضافہ ہو جائے گا ، جون سے بینک نے اپنے برے قرضوں کی نسبت میں 1.76فیصد کا معمولی اضافہ کیا ،بعض قرض خواہوں کو وسیع اقتصادی تبدیلیوں کے باعث بعض مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا ، بینک کے حصص کی قیمت5.65 فیصد سے تقریبا 10یوآن کے قریب رہی۔

متعلقہ عنوان :