کامرس نیوز*

امریکہ، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

ہفتہ 12 اگست 2017 16:00

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2017ء) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا جس کی وجہ واشنگٹن اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدہ سیاسی صورتحال ہے۔نیویارک میں وقفے کے بعد سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1287.91 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1294 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1287 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1292.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد گر کر 1284.64 ڈالر فی اونس پر بند ہوئے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 1290.50 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہے۔

متعلقہ عنوان :