جشن آزادی کی تقریبات کی تیاریاں عروج پر ،بلوچستان بھر میں ریلیاں اور تقاریب کا ..
تازہ ترین : 1

جشن آزادی کی تقریبات کی تیاریاں عروج پر ،بلوچستان بھر میں ریلیاں اور تقاریب کا اہتمام ،قلات ،خضدار ،کوہلو ،نوشکی ،گوادر اورژوب میں جشن آزادی کے حوالے سے ریلی کا انعقاد،سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات

کو ئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2017ء) جشن آزادی کی تقریبات کی تیاریاں عروج پر ،بلوچستان بھر میں ریلیاں اور تقاریب کا اہتمام ،ہفتہ کو قلات ،خضدار ،کوہلو ،نوشکی ،گوادر اورژوب میں جشن آزادی کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا ،ریلیوں کے شرکاء نے پلے کارڈز ،بینرز اور وطن عزیز کی پرچم اٹھارکھے تھے جو مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پاکستان کے حق میں نعرے لگارہے تھے ،ریلی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت حفاظتی اتنظامات کئے گئے تھے ،پولیس ،لیویز اور فرنٹیئر کور کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدامات کئے جاسکے ۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جگہ جگہ جھنڈے اور بیجز فروخت کئے جارہے ہیں سکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تقاریب کا اہتمام جاری ہے جس میں طلباء وطالبات وطن عزیز کی 70ویں جشن آزادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں اور اس عزم کا اظہار کررہے ہیں کہ وطن عزیز کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/08/2017 - 16:00:06

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں