مقبوضہ کشمیر،تحریک آزادی کشمیر کے کارکن عبدالرشید گنائی وفات پا گئے

ہفتہ 12 اگست 2017 15:40

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء) تحریک آزادی کشمیر کے کارکن عبدالرشید گنائی المعروف اکرم اسلام آباد میں حرکت قلب بند ہو جانے کے سبب وفات پا گئے ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق50سالہ عبدالرشید گنائی کا تعلق عید گاہ سرینگر سے تھا۔

(جاری ہے)

وہ تمام زندگی تحریک آزادی کے لیے کام کر تے رہے ۔ انہوںنے پسمندگان میں اہلیہ اور دو بچے چھوڑے۔ مرحوم کی نماز جنازہ مظفر آباد میں ادا کی گئی۔ مختلف حریت رہنمائوں نے اپنے بیانات میں عبدالرشید گنائی کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :