آزادی کپ فلک شیر سکواش ٹورنامنٹ پی ایف سکواش کمپلیکس میں شروع

ہفتہ 12 اگست 2017 15:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آزادی کپ فلک شیر سکواش ٹورنامنٹ گزشتہ روز پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگیا ‘پی اے ایف کے کوالیفائیڈ کوچ اور فلک شیر مرحوم کے والد گلاب شیر نے باقاعدہ طور پر مقابلوں کا افاتاح کیا ان کے ہمراہ سابق ورلڈ چیمپئن اور صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان‘پی اے ایف سپورٹس بورڈ کنٹرول کمیٹی کے آفیشلز‘کوچز مقصود ‘حنیف ‘اصغر خان ‘کامران خان ‘ریاض خان ‘چیف ریفری منور زمان اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حاضرین نے سابق سکواش چودہ سالہ فلک شیر مرحوم کی سکواش کے لئے خدمات کو سراہا جو حال ہی میں موذی مرض کے باعث دنیا سے کوچ کر گئے تھے ‘ان مقابلوں میں بوائز انڈر9 ‘11 ‘13 اور انڈر15 کیٹیگری میں مقابلے ہونگے جبکہ گرلز مقابلے بھی اس ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں‘ اختتامی تقریب چودہ اگست کو منعقد ہوگی یہ کپ فلک شیر مرحوم کے نام پر رکھا گیا ہے فلک شیر نے انڈر9 سے انڈر15 کے مقابلوں میں ملک بھر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بے شمار ٹورنامنٹس اپنے نام کئے اس موقع پر قمرزمان نے اعلان کیا کہ آئندہ قومی سطح پر یہ ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا ‘پہیل روز ہونیوالے مقابلوں میں محمد طلحہ نے ذکریا شیر کو گیارہ آٹھ ‘گیارہ سات اور گیارہ نو سے شکست دی جبکہ گرلز مقابلوں میں پشاور کی لائبہ اعجاز نے اقراء کو صفر کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دی ان کی جیت کا سکور گیارہ سات ‘گیارہ چار اور گیارہ پانچ رہا۔