جشن آزادی ، رسہ کشی مقابلوں کیلئے شیڈو ل کا اعلان
تازہ ترین : 1

جشن آزادی ، رسہ کشی مقابلوں کیلئے شیڈو ل کا اعلان

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2017ء)خیبرپختونخوا رسہ کشی ایسوسی ایشن نے جشن آزادی پاکستان کے مناسبت سے ہرسال کی طرح اس سال بھی مقابلوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ، صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب رسہ کشی مقابلے 14 اگست کو پشاور قیوم سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہونگے جس کے مہمان خصوصی سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدر جہانزیب صدر مہمان خصوصی ہونگے ، 13 اگست کو بنوں 19 کو چارسدہ ، اور 23اگست کو مردان گرلز انٹر کالجزرسہ کشی مقابلے ہونگے ۔

انہوں نے سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انٹر میڈیا رسہ کشی مقابلوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے مقابلے ہرسال منعقد ہونے چاہیے اور صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن ان مقابلوںمیں ہرسال بھرپور تعاون کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان کے آنے سے صوبے میںکھیلوں کے حوالے سے چند مہینوں میں کافی تبدیلی آئی ہے امید ہے کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی اسی طرح جاری رہیگا۔
وقت اشاعت : 12/08/2017 - 15:40:20

اپنی رائے کا اظہار کریں