اگرکرپشن کی ہوتی تو کان سے پکڑکرباہر نکال دیتے،میری آنکھ شرم سے نہ اٹھتی، نوازشریف

آپ وزیراعظم بناتے ہیں وہ ووٹ کی پرچی پھاڑکرہاتھوں میں تھما دیتے ہیں،انشاءاللہ مسلم لیگ ن ووٹ کا احترام کروائے گی، پاکستان کے عوام نے فیصلے کومسترد کردیا ہے،جلد میراپیغام آپ تک پہنچے گا،ملک میں انقلاب لے کرآئیں گے۔ سابق وزیراعظم کا مرید کے میں خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 12 اگست 2017 15:35

اگرکرپشن کی ہوتی تو کان سے پکڑکرباہر نکال دیتے،میری آنکھ شرم سے نہ ..
مریدکے(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اگست 2017ء ) : پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف نے کرپشن کی ہوتی تو کان سے پکڑکرباہرنکال دیتے، آنکھ شرم سے نہ اٹھتی،آپ نے وزیراعظم بناتے ہیں وہ پرچی کو پھاڑکرہاتھوں میں تھمادیتے ہیں،انشاء اللہ مسلم لیگ ن ووٹ کااحترام کروائے گی،یہ فیصلہ دنیامیں پاکستان کی رسوائی کافیصلہ ہے،پاکستان کے عوام نے فیصلے کومستردکردیاہے،جلدمیراپیغام آپ تک پہنچے گا،انقلاب کیلئے تیاررہنا۔

انہوں نے مریدکے میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کامونکی اور مریدکے لوگوں کایہ جذبہ پہلے کبھی نہیں دیکھا۔پریشان مت ہونایہ آپ کی جیت ہورہی ہے۔مریدکے لوگ والے مجھے سوچ کربتائیں کہ پاکستان کے اصلی مالک کون ہیں؟ یہ 20کروڑعوام ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کوبنے سترسال ہوگئے۔اب ہم عوام کومالک بنائیں گے۔نوازشریف آج آپ کے پاس آیاہے آپ نے نوازشریف کو وزیراعظم بنا کراسلام آباد بھیجا تھا۔

انہوں نے کہاکہ آپ کوعدالت کافیصلہ منظورہے؟نوازشریف نے ایک پائی کی بھی کرپشن کی ہوتی تومجھے کان سے پکڑکرباہرنکال دیتے۔ میری شرم سے آنکھ نہ اٹھتی،زیادتی کی گئی ہے۔کوئی کرپشن نہیں کی نہ ہی ہیراپھیراہوئی ہے۔مجھے کہہ رہے ہیں کہ آپ نے اپنے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ لی ہے۔کوئی باپ بھی تنخواہ لیتاہے؟مریدکے والوں کویہ فیصلہ منظورہے؟نوازشریف نے کہا کہ آپ کے ووٹ کی پرچی کی کیاحیثیت ہے؟وہ پھاڑکرہاتھوں میں تھمادیتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آپ نے وزیراعظم بنایامیں خدمت کررہاتھا۔بجلی پیداکی۔سڑکیں بن رہی تھیں۔موٹرویزبن رہے تھے۔کراچی سے لاہورموٹروے بن رہے تھے۔سی پیک بن رہاتھا۔نوجوانوں کوروزگارملنا شروع ہوگیا تھا۔اگرترقی کی یہی اسپیڈجاری رہتی تواگلے دوتین سالوں میں پاکستان سے بے روزگاری کاخاتمہ ہوجاتا۔ٹیوب ویل،پنکھا،کارخانہ 2013ء میں نہیں چلتاتھا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ے سوادنیامیں ایساکوئی ملک نہیں جہاں یہ کھیل تماشاہورہاہو۔یہ گھناؤنامذاق صرف پاکستان میں ہورہاہے۔انشاء اللہ آپ کے ووٹ کااحترام مسلم لیگ ن کروائے گی۔آپ نے ایک وزیراعظم کی تذلیل رکے باہرنکال دیا۔کیا یہ ووٹ کااحترام ہے؟انہوں نے کہاکہ اس ملک کے پھرکیاہوناچاہیے؟انقلاب آناچاہیے یانہیں؟یہ فیصلہ دنیامیں پاکستان کی رسوائی کافیصلہ ہے۔

پاکستان کے عوام اس فیصلے کومستردکررہے ہیں۔پاکستان کی دنیامیں توقیراور عزت پرآنچ آرہی ہے۔مجھے یہ منظورنہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرآپ کاجذبہ سلامت ہے توپھرآپ عزت دارشہری بنیں گے۔انہون نے کہاکہ پاکستان ترقی کی بلندیوں پرجائے گا۔ہم نے ملک کے اندرانقلاب لے کرآناہے۔کیاآپ نوازشریف کاساتھ دوگے؟نوازشریف بھی آپ کوکبھی دھوکہ نہیں دے گا۔بلکہ نوازشریف آپ کیساتھ ہمیشہ وفاکرے گا۔انہوں نے کارکنوں سے وعدہ لیاکہ نوازشریف کاجلد آپ تک پیغام پہنچ جائے گاپھرمیرے قدم سے قدم ملاکرچلنا۔