سادگی پسند وزیر اعظم کا شاہانہ پروٹوکول سامنے آگیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 اگست 2017 15:17

سادگی پسند وزیر اعظم کا شاہانہ پروٹوکول سامنے آگیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 اگست 2017ء): سادگی پسند وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے شاہانہ پروٹوکول کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سادگی پسند وزیر اعظم کے پروٹوکول میں پوری 39 گاڑیاں شامل تھیں۔ سادہ وزیر اعظم کا کراچی میں چمچماتی گاڑیوں کا قافلہ کراچی کی سڑکوں کی زینت بن گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ ، جو کہ پروٹوکول کے سخت مخالف ہیں، وزیر اعظم کی خواہش پر انہیں پروٹوکول دینے پر مجبور ہو گئے۔

آئی جی سندھ نے سندھ پولیس کے تمام افراد اور افسران کو وزیر اعظم کے پروٹوکول پر تعینات کر دیا۔ اس موقع پر شاہراہوں کو بھی بند کیا گیا۔ پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ گورنر ہاؤس کے اطراف کی تمام شاہراہوں کو بند کیا جس کے نتیجے میں شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔