صوبائی دارالحکومت کی شاہراہوں پر قیادت کی تصاویر ،

خیرمقدمی بینرز ، فلیکسز کی بہار

ہفتہ 12 اگست 2017 15:08

صوبائی دارالحکومت کی شاہراہوں پر قیادت کی تصاویر ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے پرتپاک استقبال کیلئے صوبائی دارالحکومت کی شاہراہوں کو قیادت کی تصاویر والے ہورڈنگزاور خیر مقدمی نعروں کی تحریر والے بینرز اور فلیکسز سے بھر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی طرف سے اسلام آباد سے لاہور سفر کا اعلان کرنے پراراکین اسمبلی، رہنمائوں اور بلدیاتی نمائندوں کی طرف سے لاہور کی تمام شاہراہوں پر نواز شریف کی تصاویر والے ہورڈنگز اور خیر مقدمی نعروں پر مبنی بینرز اور فلیکسز لگا دئیے گئے تھے اور گزشتہ روزاپنی قیادت کی محبت میںمزید ہزاروں بینرز اور فلیکسز آویزاں کردئیے گئے ۔